مولانا طارق جمیل  دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال داخل

48 / 100

اسلام آباد: معروف مذہبی اسکارلر مولانا طارق جمیل  دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال داخل ہوگئے ہیں پہ ان دونوں وہ کینیڈا میں ہیں۔

مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع ان کے بیٹے یوسف جمیل نے ٹوئٹرپر پیغام میں کی ہے جس کے ساتھ انھوں نے دعاوں کی درخواست بھی کی۔

ٹوئٹر پر ان کے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ان کے والد کینیڈا میں ہیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ان کے فرزند یوسف جمیل کا کہناہے کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، آپ سب احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے، اللہ رب العزت والد محترم کو صحت کاملہ عطا فرمائیں۔

ان کے بیٹے یوسف جمیل کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری 2019ء میں بھی مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی انجیو گرافی کی گئی تھی۔

Comments are closed.