محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی نوید سنادی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کر دی۔اسلام آباد ، مری ، گلیات اور خطہ پوٹھوارمیں بھی بادل برسیں گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد مغربی لہر بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے،آج رات سے جمعرات تک کوئٹہ ،ژوب،برخان زیارت، نوکنڈی دلبدین میں بارش پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہرنائی قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ، چمن ، پشین گوادر ، تربت ،پنجگور، قلات میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔بدھ اور جمعرات کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان،چترال ، دیر،سوات مالاکنڈ ، کوہستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔مانسہرہ ، ایبٹ آباد، مردان پشاور ،چارسدہ ، باجوڑ،وزیرستان کوہاٹ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد ، مری ، گلیات اور خطہ پوٹھوارمیں بھی بادل برسیں گئے۔گوجرانوالہ، سیالکوٹ،لاہور شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان بہاول پور میں بھی بارش متوقع ہے ۔بالائی علاقوں میں بارش کے باعث دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بارش کے باعث درجہ حرارت میں 5 سے7ڈگری سینٹی گریڈ کمی آئے گی۔

Comments are closed.