مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر حارث روف کی کلاس فیلومزنا مسعود سے شادی
اسلام آباد: مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر حارث روف کی کلاس فیلومزنا مسعود سے شادی ہوگئی ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ روز نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔
شادی کی تقریب میں شاہین شاہ سمیت ان کے ساتھی کرکٹرز نے بھی شرکت کی، حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود نے نکاح کے روز سفید رنگ کے شیڈز کے ساتھ تیار عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا۔
مزنا نے نکاح کے روز ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی.
https://twitter.com/softheart_hun/status/1606858979111567360?t=hY_YHWwXO_kv43qW9qJRrA&s=19
حارث رؤف کا نکاح پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
Some beautiful Clicks With Family ❤️#MuznaMasoodMalik #muznamasood #nikkah #HarisRauf #nikkahceremony pic.twitter.com/1WR4Hq7ulc
— Muzna Masood Malik (@muzna_masood) December 25, 2022
نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے تھے.
Comments are closed.