اعظم سواتی کا ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

متنازع ٹوئٹ کے مقدمے میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، ایف آئی اے سائبر کرائم اور افسر انیس الرحمن کو فریق بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر بابر اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

خیال رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم سناتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیاہے۔

Comments are closed.