شعیب ملک کی ٹیم جافنا کنگز نےلنکا پریمیئرلیگ جیت لی
فوٹو : ٹوئٹر
اسلام آباد: شعیب ملک کی ٹیم جافنا کنگز نےلنکا پریمیئرلیگ جیت لی، سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کی ٹیم جافنا کنگز نے گال گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل میں کولمبو سٹار نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، جس میں چندیمل کے 49، بوپارہ 47 اورہاسالنکا کے 31 رنز نمایاں تھے.
جواب میں جافنا کنگز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے 2 وکٹوں سے میچ اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا، سماراوکرما 44 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، شعیب ملک 10 پر آوٹ ہوئے.
https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1606360682097541120?t=eSoXWaGCtO2JHc7zADNOGw&s=19
اس فتح کے ساتھ شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں فتوحات کی تعداد 14 ہو گئی ہے اور وہ سب سے زیادہ ٹائٹلز والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے ڈیون براؤ 16 اور کیرون پولارڈ 15 ٹائٹل کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جب کہ بھارت کے روہت شرمان 10 ٹائٹل کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے شعیب ملک آئندہ جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیون کی ٹیم پشاور زلمی کے لئے کھیلیں گے۔
Comments are closed.