گورنر پنجاب کو وزیراعلی پرویز الہی کو برخاست کرنے سے روک دیا گیا

8 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پی ڈی ایم لیگل کی ٹیم نے گورنر پنجاب کو وزیراعلی پرویز الہی کو برخاست کرنے سے روک دیا گیا۔اگر ضروری قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا جاتا اور ڈی نوٹی فائی کیا تو عدالت وزیراعلی کو فوری ریلیف دے دے گی

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کے معاملے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

لاکھ کوششوں کے باوجود پی ڈی ایم کو وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹی کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گورنر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے پس پردہ حقائق سامنے آگئے۔

پی ڈی ایم کی لیگل ٹیم نے گورنر پنجاب کو وزیراعلی پنجاب کو برخاست کرنے سے روک دیا۔ قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق آئین کے تحت جب تک وزیراعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں کرتے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکتا۔

اگر ضروری قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا جاتا اور ڈی نوٹی فائی کیا تو عدالت وزیراعلی کو فوری ریلیف دے دے گی۔ قانونی ماہرین نے تجویز دی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ آئین کے منافی ہے، پہلے اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے۔

آئینی ماہرین نے رائے دی پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا انعقاد ہوتا اور وزیراعلی اعتماد کا ووٹ نہ لیتے تو قصوروار وزیراعلی ہوتے، اجلاس کا انعقاد ہی نہیں ہوا تو وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کیسے کیا جا سکتا ہے، ایسے حالات میں سپیکر کیخلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے، وزیر اعلی کیخلاف نہیں۔

گورنر پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کو برخاست کرنے کے معاملے پر قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ اسپیکر کیخلاف آئینی و قانونی کارروائی پر غور کے لئے لیگی رہنماوٴں کی مشاورت جاری ہے۔

Comments are closed.