اسلام آبادہائی کورٹ نے نیب کو ہارون یوسف کی گرفتاری سے روک دیا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آبادہائی کورٹ نے وزیراعظم کے داماد کی احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

 

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف عزیز کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرتے ہوئے 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور نیب کو ہارون یوسف عزیز کی گرفتاری سے روک دیا۔

سماعت کے موقع پر ہارون یوسف عزیز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جہاں انہوں نے لاہور کی احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔

 

خیال رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدم حاضری پر ہارون یوسف عزیز اشتہاری ہیں۔

Comments are closed.