پی ٹی آئی کے 123ارکان کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے معاملے پرتحریک انصاف کے 123ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو کے پی ہاوٴس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے اور شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ 14 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے کا اعلان کیا تھا۔

سابق وزیراعظم پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بھی توڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Comments are closed.