پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر پیش رفت

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور:آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔اس ضمن میں ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرپی ٹی آئی کی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔

تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں فواد چوہدری اور پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

 

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی انتخابی ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کو دیکھے گی۔

Comments are closed.