پنجاب اسمبلی تحلیل معاملہ پر ن لیگ متحرک،مشاورتی عمل جاری

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ن لیگ متحرک ہو گئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں سعد رفیق، ایاز صادق، سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ ودیگر شریک ہوئے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے جبکہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو 23 دسمبر کو تحلیل کرنے سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے اراکین پنجاب اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی آئندہ ہفتہ لاہور ہی میں قیام کریں۔ اس سلسلے میں انہیں ہر وقت پارٹی قیادت سے رابطوں میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں اور آزاد اراکین سے بھی لاہور پہنچنے کی درخواست کی ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب  سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کروائی جا سکتی ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت اہم بیٹھک میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ وزیراعلیٰ کو گورنر کے ذریعے اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا جبکہ پارٹی قیادت نے ممبران پنجاب اسمبلی آئندہ ہفتے لاہور ہی رہنے کا حکم دیدیا۔

Comments are closed.