بلاول نے ٹھیک کہا روس سے تیل نہیں لے رہے، لیکن لیں گے، مصدق ملک

50 / 100

اسلام آباد: بلاول نے ٹھیک کہا روس سے تیل نہیں لے رہے، لیکن لیں گے، مصدق ملک نے کہا روس نے کہا تھا وہ خام تیل دے گا اس پر معاملہ آگے بڑھ رہاہے۔

اسلام آباد میں وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کےبیان پر وضاحتی پریس کانفرنس کی اور اس میں وزیرخارجہ کے موقف کی جزوی تائید کردی۔

وزیرمملکت برائے پٹرولیم اعتراف کیا کہ وزیرخارجہ نے درست کہاواقعی فی الحال ہم روس سے کوئی تیل نہیں لے رہے،ساتھ یہ بھی وضاحت کی کہ میں نے وزیرخارجہ کا انٹرویو دیکھا نہیں ہے۔

انھوں نے کہاروس ہم کو رڈسکاونٹ پر تیل دے گا، روس سے سستا تیل لینے کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، اس حوالے سے روس کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے ہیں اس کی تفصیلات وزارت خارجہ کو دیں گے تاکہ کوئی ابہام نہ رہے۔

مصدق ملک نے کہا روس ہمیں سستا خام تیل پاکستان کو دیں گے، روس ہمیں اتنی ہی رعایت دے گا،جتنی باقی دنیا کو دے گا،روس سے تیل ملنے کے بعد توانائی کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے کہا پاکستان میں ریفائنریز سے ہماری بات ہوئی ہےپاکستان کی ریفائنریاں روسی خام تیل ‘ سوکول’ اور ‘ یورول ‘ کی ریفائنری کرسکتی ہیں۔

مملکت برائے پیٹرولیم نے بتایا گیس کےلئے آذربائیجان کے ساتھ ایک معاہدے کے فریم ورک پر کام کررہےہیں، کوشش ہے کہ جنوری میں ایک ایل این جی کا کارگو لاسکیں۔

وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے یہ بھی کہا ہمارا فرض ہےکہ وزارت خارجہ کو آن بورڈ لیں، ہماری وزارت کو اس معاملے پر اضافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.