عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے پر گرفتار بیوہ دانیہ شاہ کا عدالتی ریمانڈ نہ لیا جاسکا

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: رکن قومی اسمبلی و معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق بیٹی کی درخواست پر گرفتار بیوہ دانیہ شاہ کا عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ریمانڈ نہ لیا جاسکا۔

یف آئی اے حکام نے رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی و معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی گرفتار ملزمہ بیوہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کو عدالتی عملے نے بتایا کہ جج صاحب عدالتی وقت ختم ہونے بعد جا چکے ہیں، ریمانڈ کے لئے کل پیش کریں۔

ملزمہ دانیہ شاہ کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ویڈیو وائر کرنے کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت حسین کی بیٹی کی شکایت پر ملزمہ کو گرفتا کیا ہے۔

خیال رہے کہ دانیہ شاہ پر معروف ٹی وی پرسن عامر لیاقت حسین کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کرنے کا الزام ہے۔

Comments are closed.