سینیٹ اجلاس ایک مرتبہ پھر اپوزیشن احتجاج کی نذز،ایون میں شورشرابہ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس ایک مرتبہ پھر اپوزیشن احتجاج کی نذرہوگیا،،چیئرمین سینیٹ کا گھراوٴ کرکے اعظم سواتی کو رہا کرنے کیلئے نعرے بازی کی گئی،شورشرابے میں غیر ملکی سرمایہ کاری فروغ اور تحفظ ترمیمی بل 2022 منظور کرالیا گیا۔

 

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

 

قراردادمیں کہاگیا کہ امیر قطر اور قطر کی عوام کو کامیاب ایونٹ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ایونٹ میں بہترین انتظامات کئے گئے،قرارداد سرفراز بگٹی نے پیش کی۔اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے اعظم سواتی کے پروڈکشن ارڈر جاری کرنے کے مطالبے پر نعرے بازی شروع کردی۔

 

پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ ڈیسک کے سامنے احتجاج شروع کر دیا،اپوزیشن کے شور شرابے میں غیر ملکی سرمایہ کاری فروغ اور تحفظ ترمیمی بل 2022 منظور کر لیا گیا،بل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔

 

بل کی منظوری پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ میں بلوچستان اور پاکستان کو مبارک دیتا ہوں یہ بہت اچھا بل ہے،اس بل سے انوسمنٹ آئیگی،مستقبل میں تمام بزنس کے لوگوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔اجلاس میں صنعتی تعلقات (ترمیمی) بل 2022 سینیٹ میں پیش کیا گیا،بل متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا،بل شہادت اعوان نے پیش کیا۔

 

سینیٹ اجلاس میں شور شرابے کے باعث چیئرمین نے اجلاس کی کاروائی مزید نہ چلائی اورسینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

Comments are closed.