اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شھدادکوٹ اور کشمور میں درج مقدمات ختم

54 / 100

فائل:فوٹو

 

لاڑکانہ: سندھ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شھدادکوٹ اور کشمور میں درج مقدمات ختم کردئیے

 

اعظم سواتی کے وکیل عبدالرعوف کورائی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے درج مقدمات کی کینسل کلاس رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج نصیر آباد کی عدالت میں جمع کروا دی گئی۔

 

پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شھدادکوٹ اور ضلع کشمور کندھ کوٹ میں درج مقدمات ختم کردیئے۔پولیس نے آئی جی سندھ کے احکامات پر تینوں اضلاع کے مقدمات ختم کیے۔ کچھ دیر میں جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج پولیس رپورٹ پر اپنے احکامات جاری کریں گے۔ اعظم سواتی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔

 

یادرہے کہ اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج انہیں جوڈیشل میجسٹریٹ و سول جج نصیر آباد کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

Comments are closed.