پاکستان کوڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،نمائندہ آئی ایم ایف

45 / 100

فائل:فوٹو

 

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز کا کہناہے کہ پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا، پاکستان کوڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

 

اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریزنے کہا کہ پاکستان سے 9ویں جائزہ کے لیے مثبت بات چیت چل رہی ہے، سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا۔

 

ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان کو مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کو کنٹرول کرنے کے لیے اہداف کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا، ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہو گی۔ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے لیے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے، توانائی کی اصلاحات پر ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے لئے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کرنا ہو گا.

 

نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثرین کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضروریات کا احساس ہے، پاکستان سے سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے پالیسیز پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔

Comments are closed.