بٹگرام میں گاڑی دریا سندھ میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق،17زخمی

46 / 100

فائل:فوٹو

 

بٹگرام:بٹگرام میں مسافرگاڑی جمبیڑہ کے مقام پر دریا سندھ میں جاگری حادثے میں 9 افراد جاں بحق17افرادشدید زخمی ہوگئے ۔

پک اپ ڈاٹسن جمبیڑہ کے مقام پرحادثے کاشکار ہوئی جہاں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا اباسین میں گری۔حادثے میں میں 9افراد جاں بحق جبکہ سترہ شدیدزخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہے ۔

گاڑی میں 22 سے 25 افراد سوار تھے جو کہ تھاکوٹ سے جمبیڑہ کی طرف جارہی تھی۔اب تک 9لاشیں (ایک خاتون سمیت دو بچے جنکی عمریں بالترتیب 6 اور 8 سال تھی) نکال لی گئی ہیں جبکہ کچھ مسافر ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مزید 3 سے 4 مسافر ڈوبنے کا خدشہ ہے جنکی تلاش جاری ہے ہیں، جس کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ادھر واقعہ کے بعد ڈی ایچ کیو بٹگرام اور آر ایچ سی تھاکوٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر آلائی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی خو نگرانی کررہے ہے۔

Comments are closed.