نواز شریف کا دیوانہ مداح لندن پہنچ گیا اپنے قائد کیلئے گانا بھی گایا

45 / 100

فائل:فوٹو

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا دیوانہ مداح اْن سے ملنے کیلئے لندن پہنچ گیا۔مداح نے نواز شریف کیلئے گانا بھی گایا

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا ایک مداح ان سے ملنے کیلئے لندن میں موجود رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گیا، نواز شریف نے گھر کے باہر آکر اس شخص سے ملاقات بھی کی۔

مداح نے نواز شریف کیلئے گانا بھی گایا، نوازشریف اپنے فین کی گلوکاری سے محظوظ ہوتے رہے۔

نواز شریف کے ہمراہ موجود مریم نواز نے مذکورہ شخص کی لاجواب آواز پر تالیاں بجا کر اسے خوب سراہا، میاں نواز شریف نے مداح سے ہاتھ ملاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا ’ آپ کے ہاتھ بْہت ٹھنڈے ہیں‘۔

Comments are closed.