این آر او 2 سے مستفید ہونے والا سلیمان شہباز بھی بھاشن دے رہا ہے،عمر سرفراز چیمہ

46 / 100

فائل:فوٹو

 

لاہور :مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کاکہناہے کہ این آر او 2 سے مستفید ہونے والا سلیمان شہباز بھی بھاشن دے رہا ہے۔ سرٹیفائیڈ لٹیرے ملک پر قابض ہوگئے ہیں۔

 

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سلیمان شہباز کے والد نے کلین چٹ دلانے کیلئے ڈگی سمیت سب حربے استعمال کیے، اربوں روپے لوٹنے والے کو جیل میں ہونا چاہیے تھا مگر کرپٹ ٹولہ لٹیروں کو پروٹوکول دے رہا ہے سرٹیفائیڈ لٹیرے ملک پر قابض ہوگئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ایون فیلڈ، مے فیئرز کے اربوں روپے کے اثاثوں کے ثبوت آج تک جمع نہیں کرواسکا۔

 

عمر سرفراز چیمہ نے کہا شریف فیملی نے معاشرے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کا زہر گھولا، شریف خاندان کی کرپشن کی غضب کہانیاں زبان زد عام ہیں، اسحاق ڈار نے برملا اعتراف کیا کہ وہ شریف خاندان کیلئے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔

Comments are closed.