سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی مزید کیسز میں گرفتاریوں کو روک دیا

45 / 100

فائل:فوٹو

 

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء و سینیٹر اعظم سواتی کی مزید کیسز میں گرفتاریوں کو روکتے ہوئے آئی جی سندھ کو تمام ایف آئی آرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

 

جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

 

جسٹس کریم خان آغا نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ ہر صوبے میں ایک ہی واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کیسے ہو سکتی ہے؟ ہر شہر، ہر ٹاوٴن، ہر صوبے میں ایک واقعے کی ایف آئی آر درج ہو رہی ہے۔

 

عدالت نے حکم جاری کیا کہ اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتار نہ کیا جائے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ اعظم سواتی سے متعلق تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ پیش کریں۔

 

جسٹس کریم خان نے کہا کہ آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ ان ایف ا?ئی ا?رز کا جائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق سماعت سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 

یاد رہے کہ اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔

Comments are closed.