حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا۔

وزارت قانون نے قومی احتساب بیورو کو خط لکھ دیا، جس کے مطابق نیب کی خودمختار ختم کرنے کی سمری مسترد کردی گئی ہے۔

نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپیشنل گروپ ڈکلیئر کرنے کی سمری بھیجی تھی، جس پر وزارت قانون نے نیب کو خط بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔

حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی رد کردی۔ اس سلسلے میں لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا۔

وزارت قانون کے خط کے مطابق تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی۔نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔

Comments are closed.