عمران خان کے خلاف کل ہونے والے پانچ کیسز ڈی لسٹ

45 / 100

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بینچ کی عدم دستیابی پر عمران خان کے خلاف کل ہونے والے پانچ کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا۔ ڈی لسٹ کیے گئے کیسز کی سماعت اب 20دسمبر کو ہوگی۔

 

الیکشن کمیشن نے کل عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر کیس کی سماعت کرنا تھی جبکہ ممنوع فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت بھی کل مقرر کر رکھی تھی۔

 

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس بھی ڈی لسٹ کر دیا ہے۔علاوہ ازیں ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن نے سماعت کرنا تھی۔

 

الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کرے گا جبکہ ڈی لسٹ کیے گئے کیسز کی سماعت اب 20دسمبر کو ہوگی۔

Comments are closed.