افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں،وزیراعظم

45 / 100

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے گزشتہ روز چمن بارڈر پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے کئی پاکستانیوں کی شہادت اور ایک درجن سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونمانہ ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے بلوچستان کے شہر چمن میں5 شہری شہید ہوگئے تھے۔

Comments are closed.