دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں،مشعال ملک

Mandatory Credit: Photo by REHAN KHAN/EPA-EFE/Shutterstock (10436270a) Mishal Malik, wife of Indian Kashmir's separatist leader Yasin Malik, speaks as she visits the mausoleum of the founder of Pakistan, Muhammad Ali Jinnah in Karachi, Pakistan, 04 October 2019. Malik said that Indian administered Jammu and Kashmir have been under siege for the five weeks and knew nothing about the well-being of their dears as many of them have been allegedly wounded or killed by Indian force. Normal life has remained paralyzed for the last nearly two months in Kashmir by the government-imposed restrictions and spontaneous shutdown observed by the people against the 05 August move that took away the special status of the Himalayan region. Mishal Malik wife of JKLF leader Yasin Malik talks about Indian administered Kashmir, Karachi, Pakistan - 04 Oct 2019
45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں ایک ایسا خطہ بھی ہے جہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے، اقوام متحدہ دنیا بھر میں انسانی حقوق پر زور دیتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مکمل خاموش ہے، دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر کے حل بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن دنیا میں ایک ایسا خطہ بھی ہے جہاں پر جانوروں کیلئے بھی ممنوعہ پیلٹ گن کا استعمال انسانوں پر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی بھارتی فوج کے لیے روز کا عمل ہے، مقبوضہ وادی میں گزشتہ کئی برسوں سے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت بغیر کسی ڈر و خوف کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے، بھارتی فوج اب تک لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے، ہزاروں خواتین اب تک بیوہ ہو چکی ہیں، ہزاروں کی تعداد میں کشمیری بچے یتیم ہو چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے اور کشمیریوں سے ان کی زمین چھینی جا رہی ہے، کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کیا گیا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب بڑی جیل ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، دنیا کو سمجھنا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر کے حل بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں۔

Comments are closed.