او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حیسین براہیم طحہٰ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

48 / 100

فوٹو:ٹویٹر

 

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حیسین براہیم طحہٰ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ اور ڈی جی اسلامی تعاون تنظیم فرخ اقبال خان نے سیکرٹری جنرل کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل او ائی سی حیسین براہیم طحہٰ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں او آئی سی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

سیکرٹری جنرل او آئی سی وفد کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

 

خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

Comments are closed.