برازیل کا فیفاورلڈ کپ کا سفر تمام ، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

52 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

دوحہ: برازیل کا فیفاورلڈ کپ کا سفر تمام ، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا کوارٹر فائنل میں کورشیا نے3 کے مقابلے میں5 گول سے ہرا کرسابق عالمی چمپئن کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔

پینلٹی کک مرحلے میں برازیلی پلیئرز نے پینلٹی ککس ضائع کرکے ہارگلے لگائی، برازیلین نے یکے بعد دیگرے دو پینلٹی ککس ضائع کیں ایک گول کیپر نے روکی دوسری پول سے ٹکرا کر باہر چلی گئی۔

قطرکے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا کوارٹر فائنل مقررہ وقت تک برابررہا، اضافی وقت تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا تھا۔

 برازیل کے اسٹارکھلاڑی نیمار ایک سو پانچویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی تھی جو کہ ایک سو سترویں منٹ میں کورشیا کےبرونو نے ختم کردی۔

 پینلٹی کک کے مرحلے میں برازیلین نے دو پینلٹی ککس ضائع کیں جب کہ کروشیا نےچارپر گول بنائے اور یوں برازیل کافیفاورلڈ کپ کا سفر ختم اور کروشیاسیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

Comments are closed.