ادارہ آئینی حد میں رہے تو ہم اسے سیلوٹ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

52 / 100

فوٹو: فائل

کوئٹہ: جے یو آئی کے امیر و پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا ہے ادارہ آئینی حد میں رہے تو ہم اسے سیلوٹ کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا کوئٹہ میں وکلا سے خطاب۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ ادارہ آئینی حد میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا تو اُسے ہم سیلوٹ کریں گے، بلکہ سب کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چایئے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج میرا ادارہ ہے، اور میں نہیں چاہتا کہ کوئی سیاستدان خود کو فوج کے مدمقابل کھڑا کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا آپ نے فروری میں غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن پچھلے 70 برسوں میں جو کچھ ہوا اُس کی وجہ سے ملک آج کمزور ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کوئی کتنا ہی بڑا بیوروکریٹ ہو یا جنرل، شناختی کارڈ کے تعارف سے تمام شہری برابرہونےچاہیئے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر عالمی مالیاتی اداروں پر تنقید کی اور کہاکہ پاکستان کےلئے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں حکومت اس نمٹنے کی کوششیں کررہی ہے۔

Comments are closed.