آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات،مظفر آباد اور پونچھ کے بعد تیسرے مرحلے میں آج میرپور ڈویژن میں پولنگ کاعمل جاری

45 / 100

فائل:فوٹو

میرپور:31 سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مظفر آباد، پونچھ کے بعد تیسرے مرحلے میںآ ج میرپور ڈویژن میں پولنگ ہورہی ہے۔ آبادی کے لحاظ سے آزاد کشمیر کے سب سے بڑے ضلع کوٹلی میں 570184 ووٹرز اپنا حق راہے دہی استعمال کریں گئے

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ کے سلسلہ میں ووٹنگ کا عمل 8 بجے سے شام5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گا۔

پولنگ کے لئے ضلع کوٹلی میں 1026 پولنگ اسٹیشن اور 1602 پولنگ بوتھ قائم 305297 مرد،263752 خواتین اور مہاجرین کے 1133 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

ضلع کوٹلی میں کھوئی رٹہ کی 13,نکیال کی 8,چڑھوئی کی7,سہنسہ کی 7,دولیاں جٹاں کی 6 اور کوٹلی کی 17 یونین کونسلز شامل ہیں جبکہ یونین کونسلوں میں کھوئی رٹہ کی 87 نکیال کی 62 چڑھوئی کی 60 دولیاں جٹاں کی 43 کوٹلی کی 126 سہنسہ کی 52 میونسپل کارپوریشن کوٹلی کی 14 اور نکیال سہنسہ کھوئی رٹہ چڑھوئی میونسپل کمیٹیز کی مجموعی 7 جبکہ کھوئی رٹہ ٹاؤن کمیٹی کی 4 وارڈز پر مشتمل ہیں۔

ضلع کوٹلی کی 58 یونین کونسلوں میں امیدواران برائے ڈسٹرکٹ کونسلرز کی تعداد 430 لوکل کونسلرز 1553 میونسپل کارپوریشن 86 میونسپل کمیٹیز 47 ٹاؤن کمیٹی 15 امیدواران ضلع بھر میں 2131 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ 16 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ۔

ضلع کوٹلی میں پولنگ کے عمل کے لیے 1026 پولنگ اسٹیشن اور 1602 پولنگ بوتھ قائم ہیں جہاں570184 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گئے۔

امن و امان قائم رکھنے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں سیکیورٹی اہلکاروں میں آزاد کشمیر پولیس،رینجرز،ایف سی اور پنجاب پولیس شامل ہیں۔

Comments are closed.