وزیراعظم آزاد کشمیر کا سینٹورس شاپنگ مال پی ڈی ایم مافیا نے سیل کیا، عمران خان

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر کا سینٹورس شاپنگ مال پی ڈی ایم مافیا نے سیل کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ تنویر الیاس نے شہبازشریف کو کشمیریوں کی قربانیوں کاذکرنے کی بات کی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے  اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم مافیا کی طرف سے سینٹورس مال کو سیل کرنا ظاہر کرتا ہے کہ 8 مہینے سے ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

عمران خان نے سینٹورس مال کو سیل کرنے پر ٹویٹ پر کہا سینٹورس کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے شہباز شریف پر تنقید کی وجہ سے سیل کیا گیا۔

انھوں نے کہا وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے کشمیریوں کی قربانی کا ذکر نہیں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ایسی انتقامی کارروائیوں سے کشمیریوں کو بھی منفی پیغام دیا جاتا ہے۔

واضح رہے اسلام آباد میں سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس کو گزشتہ رات سیل کرکے اطرف میں پولیس تعینات کی گئی جس پر،تاجروںنے بھی احتجاج کیا ارد گرد خاردار تاریں لگا دی گئیں. 

سینٹورل مال کے دروازے پر لکھ دیا گیا، شاپنگ مال سیل ہے ،سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے سنٹورس مال سے گارڈز اور مال انتظامیہ کو باہرنکال کر مال کو سیل کیا۔

، سینٹورس انتظامیہ کو موجودہ حکومت کے علاوہ پی ٹی آئی دور میں بھی نوٹسز ملتے رہے، متعدد نوٹسز ملنے کے باوجود انتظامیہ نے سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی کے بتائے گئے اقدامات نہیں اٹھائے تھے۔

آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں ہوا،ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نے ایکشن لیا، سیل لگنے کے بعد سینٹورس مال کے اطراف پولیس تعینات کی گئی، تاجروں کے نقصان کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی پر غورشروع کردیا۔

Comments are closed.