ڈالر کی اونچی اڑان جاری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا جادو بے اثر ہو گیا

54 / 100

کراچی: ڈالر کی اونچی اڑان جاری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا جادو بے اثر ہو گیا، روپے کی قدرمیں عارضی بہتری کے بعد تنزلی دیکھی گئی ہے.

ایک بار پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے ، جس کے بعد ڈالر 223 روپے 86 پیسے کا فروخت ہو رہا ہے ۔

کاروباری روز کے آغاز پر روپے کی قدرمیں بہتری اور ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی ، لیکن اب پھر سے ڈالر نے پرواز بڑھنا شروع کر دی ہے.

دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس میں 451 پوائنٹس کی کمی آئی ہے جس کے بعد ہنڈرا نڈیکس 41ہزار 698 پوائنٹس پر آ گیا ہے.

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید قیمت 229 روپے 40 پیسے ہے جبکہ ڈالر کی فروخت 231 روپے 40 پیسے ہے اور قیمت بڑھنے کا رجحان ہے.

Comments are closed.