4میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی
راولپنڈی (زمینی حقائق )پاک فوج کے 4میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا ، میجر جنرل نعمان محمود،میجر جنرل اظہر عباس اورمیجر جنرل فیض حمید شامل ہیں۔
ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود ڈی جی انیلیسز آئی ایس آئی کے طور پر کام کررہے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آئی ایس آئی میں ڈی جی کاونٹر انٹیلی جنس اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کمانڈنٹ انفنٹری اسکول کوئٹہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.