بھارت سے آنے والے سکھ یاتری پنجہ صاحب احسن ابدال پہنچ گئے
حسن ابدال (ویب ڈیسک)حسن ابدال بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے یاتری گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے.
تین خصوصی ٹرینوں میں آنے والے یاتریوں کا استقبال ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری، اے سی جنت حسین نیکوکارا،چیئرمین حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیاں والا اور محکمہ متروکہ وقف املاک کے اعلٰی افسران نے کیا ۔
دو ہزار سے زائد سکھ یاتریوں میں سے 834 سکھ یاتری پہلی خصوصی ٹرین میں ریلوے اسٹیشن حسن ابدال پہنچے جن کا پروقار انداز میں استقبال کیا گیا۔
یاتریوں کو ریلوے اسٹیشن سے خصوصی بسوں کے ذریعے سخت ترین سیکورٹی حصار میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب لے جایا گیا جہاں وہ تین روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔
بیساکھی میلے میں رسم بھوگ 14 اپریل کو ادا کی جائے گی جس میں وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری سمیت اعلی حکومتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
Comments are closed.