انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،یاسر،حسن اور فواد عالم ڈراپ، سرفراز شامل

50 / 100

فوٹو:

کراچی :انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،یاسر،حسن اور فواد عالم ڈراپ، سرفراز شامل کئے گئے ہیں، تین ٹیسٹ میچز کےلئے 18 کھلاڑیوں کااعلان کیا گیاہے ۔

چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے خلاف توقع ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کےلئے یاسر شاہ، حسن علی اور فواد عالم کو ڈراپ کردیا گیاہے۔ یاسر شاہ کی جگہ نوجوان اسپنر ابرار احمد کو موقع دیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں بابراعظم ، محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد، اظہر علی ، فہیم اشرف ، امام الحق، حارث رؤف ، محمد علی ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، نعمان علی ، سلمان علی آغا ، سرفراز احمد ، سعود شکیل ، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے ٹیسٹ ٹیم میں پرفارم کرنے والے ساجد خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جب کہ محمد عباس کو بھی نظر انداز کیاگیاہے، عابد علی کا چیف سلیکٹر نے نام لیا ہے تاہم وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کنڈیشنز اور پرفارمنس کو سامنت رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی ، ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس کو بھی ہم نے سامنے رکھا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کہ خوشی کی بات ہے عابد علی پرفارم کر رہے ہیں ، مستقبل میں زیر غور ہوں گے،ٹیم میں ابرار محمد علی کی انٹری ہوئی ، سرفراز احمد بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔

سابق کپتان سرفرازاحمد کواگر بطور وکٹ کیپر سلیکٹ کیاگیا ہے تو پھر امکان یہی ہے کہ وہ تینوں ٹیسٹ بنچ پر بیٹھ کر دیکھیں گے کیونکہ محمد رضوان کا کوئی فٹنس ایشو نہیں ہے اور وہ ریگولر پرفارم بھی کررہے ہیں۔

سرفراز احمد کو مڈل آرڈر میں آزمایا جائے تو مڈل آرڈ رمیں موجود نہ صرف خلاپر ہوگا بلکہ سرفراز احمد خود بھی زیادہ اعتماد کے ساتھ کھلیں گے۔

 

Comments are closed.