پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کا احتجاج، اوپی ڈی بند، مریض رل گئے

55 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کا احتجاج، اوپی ڈی بند، مریض رل گئے،احتجاج کے باعث شدید بیمار مریض بھی اوپی ڈی کھلنے کے منظر بیٹھے رہے۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف  احتجاج کرتے ہوئے آج تمام او پی ڈیز بند کر دیں۔

اس دوران ڈاکٹر سمیت دیگر عملہ ایڈمن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرو رہا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک بل کی منظوری نہیں ہوتی احتجاج جاری رکھیں گے۔

احتجاج اور او پی ڈیز بند ہونے سے سینکڑوں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بعض مریض گلگت بلستان، چکوال اور دور دراز کے شہروں سے یہاں آئے تھے۔ 

Comments are closed.