ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل،وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے موقع پر قومی ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ”ٹیم پاکستان! آپ نے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی ہے۔
https://twitter.com/CMShehbaz/status/1591680640726224896?s=20&t=EAXvyxfFvLXpTjKBKQ9bJA
وزیراعظم نے کہا میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے، اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔
Comments are closed.