پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے،عمران خان

46 / 100

فائل:فوٹو

میلبرن: 1992 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ہیرو اور سابق وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے آج میراپیغام وہی ہے جو میں نے 1992کیورلڈ کپ فائنل میں اپنی ٹیم کو دیا اس دن کا لطف اٹھائیے کہ عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا موقع شاذ ہی کسی کو میسر آتاہے اور ہرگز اس سے مرعوب نہ ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہاگر آپ خطرات مول لینے کو تیار اور اپنے حریفوں کی غلطیوں سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو جیت آپ ہی کے قدم چومے گی؛ یعنی آپکو حملہ آور ذہنیت کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ، پوری قوم آپ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔

Comments are closed.