میرا دل دل انگلینڈہے،لیکن اگر پاکستان 1992 کی تاریخ دہراتا ہے تو پھر مجھے دل دل پاکستان گانا پڑ سکتا ہے،برطانوی ہائی کمشنر
فوٹو:ٹویٹر
اسلام آباد:پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ 30 سال بعد کرکٹ کی 2 بہترین ٹیموں کا فائنل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ انگلینڈ کی بیٹنگ ہویا پاکستان کی باؤلنگ دنیا بھر میں لاجواب ہے جیسا کہ ہماری اور پاکستان کی دوستی بے مثال ہے۔
https://twitter.com/CTurnerFCDO/status/1591659064865742848?s=20&t=8nDENiUr9Kbu9cNrfOPqkg
کرسچن ٹرنر کاکہناتھا کہ میرا دل دل انگلینڈہے، اگر پاکستان 1992 کی تاریخ دہراتا ہے تو پھر مجھے دل دل پاکستان گانا پڑ سکتا ہے۔
Comments are closed.