میلبرن میں رات کی بارش کے بعد سے بادل چھٹ،مزیدبارش کے امکانات کم

45 / 100

فائل:فوٹو

میلبرن:ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل سے قبل میلبرن میں رات کی بارش کے بعد سے بادل چھٹ گئے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراوٴنڈ میں ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا جائے گا تاہم میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسیمات کا کہنا ہے کہ میلبرن میں کہیں دھوپ اور کہیں بادل تاحال موجود ہیں لیکن بارش کے امکانات 95 سے کم ہوکر 45 فیصد پر آگئے ہیں۔

آسٹریلوی وقت کے مطابق شام 7 بجے بارش کے امکانات 41 فیصد اور 8 بجے بارش کا امکان 44 فیصد تک رہ گیا ہے۔

Comments are closed.