انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان

46 / 100

فائل:فوٹو

میلبرن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کیاہے جس کے مطابق فاتح ٹیم کو 1.06 ملین ڈالرز دئیے جائیں گے جبکہ اس میں ٹرافی شامل نہیں ہوگی۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 5.6 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 1 ارب 26 کروڑ 79 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 1.06 ملین ڈالر ملیں گے، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 36 کروڑ 22 لاکھ اور 64 ہزار روپے بنتے ہیں جبکہ رنر اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالر 18 کروڑ گیارہ لاکھ روپے کے قریب بنتے ہیں۔

اسی طرح سیمی فائنل میں شکست کا سامنا والی ہر ٹیم کو چار لاکھ امریکی ڈالرز، سپر 12 مرحلے میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو فی میچ کے حساب سے 40 ہزار امریکی ڈالرز، سپر 12 میں آوٴٹ ہونے والی ٹیموں کو 70، 70 ہزار امریکی ڈالرز دیے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق پہلے راوٴنڈ میں آوٴٹ ہونے والی ٹیم 40 ہزار ڈالرز کی حقدار ہوگی۔

Comments are closed.