سعودی ولی عہد کا دورہ ملکی حالات نہیں اوروجہ سے ملتوی ہوا،حافظ طاہر اشرفی

52 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: سعودی ولی عہد کا دورہ ملکی حالات نہیں اوروجہ سے ملتوی ہوا،حافظ طاہر اشرفی صدر چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی وضاحت۔

حافظ طاہر اشرفی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو کچھ دوسرے ممالک کا بھی دورہ کرنا تھا، سعودی ولی عہدکا دورہ، پاکستان کے داخلی معاملات کے باعث ملتوی نہیں ہوا۔

https://twitter.com/DrDanish5/status/1591446261349380097?t=Nz8IE1iJjC7l1ZjKUtmocA&s=19

انھوں نے بتا یا کہ سعودی ولی عہد نے اپنے شیڈول کے مطابق یہ دورہ ملتوی کیا ہے، سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے پہلے ہی کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ری شیڈول ہوگا۔

محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.