پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کے ملزم سابق شوہر کو موت کی سزا
فائل:فوٹو
راولپنڈی :پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہ سواتی کیس میں مرکزی ملزم سابق شوہر رضوان حبیب کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی، نعش کی بے حرمتی پر 2 مجرمان کو 7، سات سال قید سنائی گئی ہے ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افضل مجوکہ نے فیصلہ سنایا، امریکی سفارت خانہ کے 4 سینئر اہلکار، امریکی ایف بی آئی ٹیم اہلکار بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔
مقتولہ اور سابق شوہر میں اربوں روپے پراپرٹی کا جھگڑا چل رہا تھا مجرم نے یہ بات چیت سے حل کرنے کے لئے مقتولہ کو امریکہ سے پاکستان بلایا پاکستان راولپنڈی آتے ہی مجرم نے والد اور ملازمین سے مل کر 17 اکتوبر 2021 کو اسے بیدردی سے قتل کر دیا اور نعش مورگاہ تھانہ حدود سے قالین میں چھپا کر گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر خیبر پختونخوا ہ علاقہ لکی مروت میں گڑھے میں دبا دی اور پولیس سے مل کر اسے تلاش بھی کرتا رہا ۔
بعد ازاں گرفتاری پر راز اگل دیا اور نعش بھی برآمد کرا دی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے مرکزی ملزم سابق شوہر کو قتل جرم میں پھانسی 5 لاکھ روپے جرمانہ، اغوا جرم میں 7 سال قید 1 لاکھ روپے جرمانہ مقتولہ کے سابق سسر حریت اللہ، ملازم سلطان کو نعش بے حرمتی پر سات سات سال قید ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی 3 ملزمان زاہد، رشید اور زاہدہ بی بی کو بری کر دیا۔
امریکی سفارت خانہ اور امریکی ایف بی آئی کے 4 افسران بھی کمرہ عدالت موجود تھے انہوں نے فیصلہ بھج سنا اور بعد ازاں فیصلہ کو تبصرہ کرتے درست قرار دیا۔
یادرہے کہ ملزم رضوان حبیب نے اپنی سابقہ بیوی وجیہہ سواتی کو اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کر دیا تھا۔
Comments are closed.