آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمداحمد نے کہا ہے کہ عدلیہ بخوبی جانتی ہے کہ ان سے ملک نہیں چل رہا۔ عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ بے اختیار اور فارغ وزراعظم ایمرجنسی میں4 دن سے لندن بیٹھا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بزدل اور مفرورنواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے۔ 20 دن ٹی وی نہیں ٹوئٹر پرنظر آوٴں گا۔

شیخ رشیداحمدنے مزید کہا کہ حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ مل سکتی ہے ارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں۔ عدلیہ بخوبی جانتی ہے کہ ان سے ملک نہیں چل رہا۔ عمران خان معجزانہ طور پہ بچ گئے لیکن خطرہ ٹلا نہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ معیشت تباہ، زرمبادلہ کے ذخائرکم، نہ گیس نہ پٹرول، تو سرمایہ کاری خاک ہوگی۔ اب مولانا فضل الرحمن کومذہبی کارڈکے لئے آگے کیاہے۔

Comments are closed.