تحریک انصاف نے چار اہم شاہراہوں پر چوتھے روز دھرنا ختم کردیا

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے چار اہم شاہراہوں پر چوتھے روز دھرنا ختم کردیا، مری روڈ، ائیرپورٹ روڈ، آئی جے پی روڈ پر ٹریفک بحال، آمد و رفت بحال ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

راولپنڈی کی اہم شاہراہوں سے پی ٹی آئی نے چوتھے روز دھرنے ختم کردئیے، رکاوٹیں ہٹا کر مری روڈ، ائیرپورٹ، سواں پل اور آئی جے پی روڈ پر ٹریفک بحال کردی، پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں سے پریشان شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

پی ٹی آئی دھرنوں سے چار روز تک پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ بند رہی، سیاسی کشیدگی کے باعث تعلیمی ادارے آج تیسرے روز بھی بند ہیں، مری روڈ اور دیگر شاہراہوں پر کاروبار زبدگی ٹھپ رہا، تاجر، طلباء ، سرکاری ملازمین، مریض اور ہر طبقہ احتجاجی دھروں سے شدید متاثر رہا

دوسری جانب پی ٹی آئی نے موٹروے پر جاری دھرنے کا اختتام قیادت کے حکم سے مشروط کردیا ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کی قیادت ہونے والا احتجاجی دھرنا جاری ہے جس سے موٹروے پر ٹریفک چار روز سے معطل ہے، موٹروے پولیس نے گاڑیوں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے متبادل راستے فراہم کیے ہیں۔

Comments are closed.