چوہدری پرویز الہیٰ کی ہسپتال پہنچ کر عمران خان کی عیادت

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ہسپتال پہنچ کر عمران خان کی عیادت کی اور اْن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اورکہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

چوہدری پرویز الہیٰ مسلم لیگ ق کے قائدین کے ہمراہ شوکت خانم اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کر کے عیادت کی اور خیریت بھی دریافت کی۔ عمران خان نے پرویز الہیٰ کو کہا کہ ’اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں، خیریت سے ہوں‘۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ دشمن کے مذموم عزائم ناکام ہوئے، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کے لئے دعا گو ہے۔واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ عمران خان اور دیگر رہنماوٴں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر تشویش ہے۔

Comments are closed.