اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کے لیے وفاقی حکومت کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماء و سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کے لیے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی اور پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دے دی۔

حکومت نے سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بناتے ہوئے ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔

یادرہے کہ اعظم سواتی کی دس روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔

Comments are closed.