اسد عمر نے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے کانیاشیڈول جاری کردیا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بتایاکہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔ اسد عمرنے مزید کہاکہ 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 28 اکتوبر کو عمران خان کی قیادت میں لاہور سے حقیقی آزادی مارچ شروع کیا تھا اور پی ٹی آئی کا قافلہ کل گوجرانوالہ پہنچا تھا۔

Comments are closed.