شہباز شریف چین روانہ، 12 ارب ڈالر ایم ایل ون منصوبہ سمیت معاہدے کریں گے

51 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف چین روانہ، 12 ارب ڈالر ایم ایل ون منصوبہ سمیت معاہدے کریں گے دورہ کے دوران دس سے بارہ ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبہ ،، کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ سمیت تجارت، معیشت، دیگر شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے وزیراعظم چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے چین روانہ ہوئے وزیراعظم کے ہمراہ 40رکنی وفد چین روانہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران دس سے بارہ ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبہ پربات چیت کی جائے گی۔ ایم ایل ون منصوبہ نواز شریف دورکاتھالیکن بعد میں اس پر کارک گیاسابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمدنے اس منصوبہ سے متعلق بڑے دعوے کئے مگر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ،سی پیک میں اس وقت کام رکنے کے باعث مذکورہ منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ دورہ کے دوران کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے حکومت کی جانب سے کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ کے لئے خصوصی کاوشیں کی گئیں۔اس حوالے سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران وزیراعظم چینی سولر انڈسٹری کو پاکستان آنے کی دعوت دینگے وزیراعظم چاہتے ہیں کہ چینی کمپنیاں دس ارب ڈالر کی سولر انوسٹمنٹ پاکستان میں کریں ،مختلف منصوبوں کی ری شیڈولنگ کامعاملہ بھی وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران زیربحث لایاجائے گا ۔

ذرائع کاکہناہے کہ دورہ میں 14ارب روپے سے زائد کے مختلف منصوبوں کی ری شیڈولنگ کامعاملہ بھی زیرغور لایاجائے گا ، مختلف منصوبوں کی ری شیڈولنگ اورٹائم لائن سے متعلق معاملات بھی طے کئے جائیں گے۔اس ضمن میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار مختلف منصوبوں کی ری شیڈولنگ اورٹائم لائن سے متعلق امور کو دیکھ رہے ہیں ۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ چینی صدر کے ساتھ علاقائی ،وسطی اورجنوبی ایشیاکے ساتھ علاقائی تعاون کو فروغ سمیت علاقائی تعاون میں ریلوے ،انرجی اور ٹرانسپورٹیشن کو بڑھایاجائے وزیراعظم نے ایس سی او کانفرنس ازبکستان اور قازقستان کے صدور ملاقات میں بھی اس عزم کااظہار کیاتھا۔

ذرائع کاکہناہے کہ دورہ کے دوران چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں یوکرین کامعاملہ بھی زیرغور لایاجائے گا ،پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کاخواہاں ہے ،اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانا چاہتاہے۔۔

ذرائع کے مطابق چینی حکومت امریکہ سے تعلقات کو نہیں پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتی ہے چین کو پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات پراعتراض نہیں چین نے آج تک یہ نہیں کہاکہ آپ کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کیوں ہیں ،چین پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری اورجاری منصوبوں کی پائیداری اور تحفظ پر ہمیشہ گفتگوکرتاہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کل سے مصروف دن کاآغاز ہوگا۔وزیراعظم شہبازشریف کل چین کے صدر سے ملاقات کریں گے وزیراعظم چینی صدر کے ساتھ ملاقا ت میں علاقائی تعاون سے متعلق امور زیرغور لائے جائیں گے جبکہ کل وزیراعظم کل چینی حکام سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

Comments are closed.