جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر ہے،عمران خان

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دیکھنا ہے ملک میں انقلاب خونریزی سے آئے گا یا بیلٹ باکس سے۔جوں ہم آگے بڑھتے جارہے ہیں عوام بڑی تعداد میں ہمارے مارچ میں شامل ہورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر ہے۔ میں 6 ماہ سے ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ثابت ہوگا؟۔ عمران خان نے لانگ مارچ کی تصویر اور ویڈیو بھی شیئر کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہی تو وہ انقلاب ہے جس کا ذکر میں کررہا تھا! جوں جوں ہم آگے بڑھتے جارہے ہیں عوام بڑی تعداد میں ہمارے مارچ میں شامل ہورہے ہیں۔

Comments are closed.