مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کا کہنا ہے کہ مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم، شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہاکہ رانا ثنا اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے۔ مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے واقف نہیں ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ رضا شاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکا آپ کس باغ کی مولی ہیں۔ نومبر تو اہم ہے ہی تاہم پہلے 10 دن بھی کم نہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہے جس کی معطلی ختم کرکے میرے لیے راولپنڈی بھیجا گیا ہے۔

Comments are closed.