حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،فوادچوہدری

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی۔فوادچوہدری نے کہاکہ مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

Comments are closed.