تحریک انصاف لانگ مارچ کے این او سی پر آج انتظامیہ کا دوبارہ اجلاس ہوگا

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست منظور نہیں کی تھی، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف لانگ مارچ کے این او سی پر آج انتظامیہ کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔

گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایک نیا لیٹر جاری کر دیا تھا۔خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں اس لیے پی ٹی آئی شق وار انتظامیہ کو وضاحت دے، 25 مئی کو بھی این او سی دیا گیا مگر اس کی خلاف ورزی کی گئی۔

پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کرے، این او سی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے تاہم انتظامیہ کی طرف سے ہر بار ایسی شرائط آتی رہتی ہیں. 

قبل ازیں، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا گیا۔ کمشنر اسلام آباد کی جانب سے طلب کردہ خصوصی اجلاس میں پی ٹی ا?ئی کی جانب سے سینیئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے شرکت کی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری لانگ مارچ کے لئے منگوا لی گئی ہیں ۔سندھ پولیس کے اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ گئے لانگ مارچ کے لئے تیرہ ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ذرائع کاکہناہے کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کے اطراف بھی کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ریڈ زون جانے والے راستوں کی بھی بند کیا جائے گا۔

ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد میں فلیگ مارچ بھی کیاہے فلیگ مارچ میں اسلام اباد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری شریک ہوئی ،فلیگ مارچ شہر کے مختلف راستوں سے گزرا۔فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔

Comments are closed.